اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے امیر مقام نے کہا کہ خیبر پی کے میں گورنر راج لگ سکتا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈا پور اور سپیکر صوبائی اسمبلی اپنے حلف کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، اگر یہی سلسلہ چلتا رہا تو ملک کس طرح چلے گا۔ پھر معاملات دوسری طرف بھی جا سکتے ہیں۔