بشری بی بی کی طبیعت زہر نہیں مرچوں سے خراب ہوئی ذاتی معالج , میاں بیوی  پھر جھوٹے  ثابت:عظمی بخاری

اسلام آباد ( خبر نگار / رانا فرحان + نوائے وقت رپورٹ) بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کو زہر دینے کی تصدیق نہیں ہوئی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا کہ بشریٰ بی بی سے آج صبح ملاقات ہوئی اور ان کا معائنہ کیا، بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے اس وقت کوئی شواہد نہیں ہیں، بشریٰ بی بی کو زہر دینے سے متعلق کوئی ٹیسٹ نہیں کر رہے۔بشریٰ بی بی کے ذاتی معالج نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کی طبیعت 2 ماہ پہلے کھانے کے بعد خراب ہوئی تھی، انہیں کھانا کھانے، نگلنے اور ہضم کرنیمیں تکلیف ہوئی، بشریٰ بی بی کو فکر تھی کہ کھانے میں مرچیں تھیں۔ڈاکٹر عاصم کے مطابق اس وقت بشریٰ بی بی کو ایسے کسی مسئلے کی تصدیق نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک بشریٰ بی بی کی طبیعت بہتر نہیں ہے، کم کھا رہی ہیں، پہلے دو ماہ جو تکلیف ہوئی، ٹیسٹ ہونے چاہئیں، درست تصدیق کے لیے معدے کا معائنہ ہونا  چاہیے۔ اسلام آبادہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم یوسف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت اب بہتر ہے، بانی پی ٹی آئی کوکچھ عرصہ پہلے طبیعت کی ناسازی پرکھانے پینے میں مشکل تھی اور بانی پی ٹی آئی کو بھوک لگنا بندہوگئی تھی۔ دریں اثناء وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ پمز ہسپتال میں چار ڈاکٹروں نے بشری بی بی کا تفصیلی معائنہ کیا ۔ چیک اب میں زیر دینے یا ٹوئلٹ کلینر  کے قطرے کھانے مین ملا کر دینے کے کو ئی شواہد نہیں ملے ، بشری بی بی کو شکایت تھی کھانے مین مرچیں زیادہ تھیں ۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بشری بی بی اور بانی پی ٹی آئی  نے الگ الگ بیانات دے کر خود کو مشکوک اور جھوٹا ثابت کیا ۔ میڈیکل  ٹیم کے چیک اپ کے بعد یہ واضح ہو گیا دونوں میاں بیوی عادتاََ جھوٹے ہیں ۔  اس سے قبل بشری بی بی کی طعبیت ناسازی کا معاملہ پر پمز ہسپتال سے چار سئینر ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم نے بشری بی بی کا میڈیکل چیک اپ کیا ہے، بشری  بی بی کے خون میں کسی بھی سلو پوائزن کے اثرات نہیں ملے، ذرائع کے مطابق ٹیم نے بنی گالہ سب جیل میں بشری بی بی کا طبی معائنہ کیا، 51 سالہ بشری بی بی کی میڈیکل رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بشری بی بی کی جانب سے شکایت کی گئی کہ اڑھائی ماہ کچھ کھانے سے ان کے معدہ میں جلن کی شکایت ہوئی،رپورٹ میں لکھا ہے کہ بشری بی بی کا سانس بھی نارمل ریکارڈ ہوا، معدے کا بھی معائنہ کیا گیا، ڈاکٹروں نے بشری بی بی کو آئل اور سپائسی چیزیں کھانے سے منع کیا ہے، سونے سے چار گھنٹے قبل رات کا کھانا کھانے کی تجویز دی ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ بشری بی بی کی رپورٹس سے باتھ روم کلئنر کے سمپلز بھی نہیں ملے،بشری بی بی کی صحت کو پمز ہسپتال کے چار رکنی ٹیم نے تسلی بخش قرار دے دیا۔

ای پیپر دی نیشن