پرویز الٰہی کا ایکوکارڈیو ٹیسٹ نارمل، حالت تسلی بخش ،دو روز میں ڈسچارج کا امکان

Apr 05, 2024

لاہور (خبر نگار) سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کا پمز سنٹر میں ایکوکارڈیو گرام ٹیسٹ کیا گیا ہسپتال ذرائع کے مطابق پرویز الہی   کی ایکو کارڈیو ٹیسٹ نارمل  ہے ، مجموعی حالت تسلی بخش ہے  دو روز  میں ہسپتال سے ڈسچارج کئے جانے کا امکان ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کیدو رکنی بینچ نے پرویز الٰہی اور ان کی خواتین رشتہ داروں کو ضمنی الیکشن کی اجازت دینے کے خلاف اپیلیں مسترد کردیں، عدالت نے پرویز الٰہی اور دیگر کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کا فیصلہ برقرار رکھا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے سابق وزیر اعلیٰ کی کیسزبارے تفصیلات کے حصول کی درخواست پر صوبائی حکومت و دیگران سے 22 اپریل کو تحریری جواب طلب کر لیا۔احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن اور کک بیکس وصول کرنے کا ریفرنس میں فرد جرم عائد کرنے کیلئے پرویزالٰہی و دیگر ملزمان کو  18 اپریل کو طلب کر لیا۔

مزیدخبریں