لاہور(نیوز رپورٹر )پیٹری اوٹک کے صدر اور تاجر رہنما میاں متین نے کہا ہے کہ پاک آرمی پاکستان کا ایک واحد ادارہ ہے جو مضبوط اور سسٹم میں ہے اور پاکستان کی سلامتی کی ضمانت ہے۔ تقریباً تمام سیاستدانوں کے منفی بیانات کے باوجود عوام میں پاک آرمی کیلئے کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔ بانی پی ٹی آئی کا یہ بیان کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے بہت ہی مثبت بات ہے۔ اب ضرورت ہے کہ بانی پی ٹی آئی اپنے دیگر تمام معاملات آرمی سٹیبلشمنٹ سے قوم و ملک کیلئے مثبت طریقے سے حل کریں۔ تحریک انصاف ایک بڑی پارٹی ہے دونوں کاتنائو میں رہنا ملک کی ترقی میں بہت بڑی رکاوٹ ہو گی۔
پاک آرمی کامضبوط سسٹم پاکستان کی سلامتی کی ضمانت ہے:میاں متین
Apr 05, 2024