لاہور (کلچرل رپورٹر) مزنگ کے علاقہ جلال دین روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی۔ بھونڈپورہ چوک سے لے کر وارث روڈ چوک تک سڑک پر جگہ جگہ کھڈے پڑ چکے ہیں جن کی وجہ سے سڑک پر چلنا بھی دشوار ہے۔ بارش کے بعد پانی کھڑا ہو جاتا ہے۔ سیوریج بند ہونے کی وجہ سے نمازیوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کے وژن کے مطابق سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور صفائی ہدف ہے۔ اہل علاقہ خالد ظہور، محمد اسلم، لیاقت علی ودیگر نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ سڑک کی مرمت کرائی جائے تاکہ شہریوں کی مشکلات میں کمی ہو۔