لاہور (لیڈی رپورٹر) محکمہ بہبود آبادی پنجاب کی ڈائریکٹر جنرل ثمن رائے نے محکمانہ اجلاس سے خطاب میںکہا سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت انسانی ترقی اور خدمات کی فراہمی کے بنیادی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنایا جائیگا۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام 2024-25 ء کی تجا ویزمیں شامل کرنے کیلئے درج ذیل کلیدی شعبوں کی منظوری دیدی ۔ مرد خاندانی بہبود کے مراکز کا قیام اوروئیر ہاؤس پنجاب کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔
پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب اس وقت متعدد دور رس نتائج کے حامل اقداما ت عمل میں لائے ہوئے ہے جو مجموعی طور پر اسے فروغ دیتے ہوئے اس کی صلاحیت کو مزید تقویت میسر آ سکے گی۔ اس حکمت عملی کے متوقع نتائج صوبے میں خاندانی منصوبہ بندی کے فروغ کیلئے کئے جانے والے صحت مند اور پیداواری ماحول کی تشکیل میں معاون ثابت ہوں گے۔