لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر محکمہ صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز آڈیٹوریم میں پروونشل سٹروک مینجمنٹ سنٹر کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔پروفیسر ڈاکٹر قاسم بشیر نے پروونشل سٹروک مینجمنٹ سنٹر کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔خواجہ سلمان رفیق نے شرکاء سے کہاکہ فالج کا علاج ایک مہنگا علاج ہے۔ حکومتی سطح پر پروونشل سٹروک مینجمنٹ سنٹر پراجیکٹ کا آغاز انتہائی خوش آئند ہے۔ ہمارے ڈاکٹرز اور ریسکیوئرز پوری قوم کیلئے قابل فخر ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کو فاسٹ ٹریک پر مکمل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ری ویمپنگ منصوبے کیلئے گزشتہ ہفتے ہی 16 ارب روپے کی رقم کی منظوری دی ۔پاکستان حالت جنگ سے گزر رہا ہے۔ ہمیں آپسی اور سازشی سیاست چھوڑ کر اب ملک کی خاطر کچھ بہتر کرنا چاہئے۔
فالج ،حکومتی سطح پر پی ایس ایم سی پراجیکٹ کا آغاز خوش آئند :خواجہ سلمان رفیق
Apr 05, 2024