نئی دہلی (اے پی پی):نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی فرقہ پرست بھارتی حکومت نے دارالحکومت نئی دلی کے علاقے مہرولی میں واقع تاریخی شاہی عیدگاہ میں عید نماز کی ادائیگی پر پابندی عائد کر دی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس فیصلے سے مسلمانوں میں تشویش کی لہر پیدا ہو گئی ہے ۔ مسلمانوں نے پولیس احکام کو اس حوالے سے دو دخواستیں بھی دیں جو انہوں نے مسترد کر دی ہیں۔عیدگاہ کمیٹی کے ایک رکن نے کہا کہ ہم نے پولیس سے نماز پر پابندی کی وجہ پوچھی تاہم وہ کوئی تسلی بخش جواب نہیں دے سکی۔ایک مقامی مسلمان رہنما مولانا نصرالدین نے بھی عید گاہ کو نماز کیلئے بند کرنے کے انتظامیہ کے فیصلے پر شدید مایوسی ظاہر کی ہے ۔ شاہی عید گاہ کی انتظامی کمیٹی کے ایک رکن شوکت نے کہایہاں پہلی بار اس طرح کی پابندی کا نفاذ کیا گیا ہے جس پر مسلمان حیران ہیں ۔
مودی حکومت نے دلی کی تاریخی عید گاہ میں عید نماز کی ادائیگی پر پابندی عائد کر دی
Apr 05, 2024