اکنامک پا لیسی سٹیٹمنٹ  سمیت 6نکاتی ایجنڈ امنظور 

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس نے 6 نکاتی ایجنڈا منظور کر لیا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا جس کے بعد کابینہ نے تمام 6 نکاتی ایجنڈا منظور کر لیا۔ وفاقی کابینہ نے صدر ایس ایم ای بنک کے استعفے اور نئے صدر کے تقرر کی منظوری دی جبکہ قومی اسمبلی میں پیش کرنے کے لیے اکنامک پالیسی اسٹیٹمنٹ کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس میں سابق نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی کو غیر ملکی ایوارڈ وصول کرنے کی منظوری دی گئی اور پولیس کی تحویل میں شہباز شبیر پر تشدد پر انکوائری کمشن کی تشکیل کی منظوری بھی دی گئی۔ اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے قومی کمشن برائے خواتین کے ارکان کے تقرر کی منظوری بھی دی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...