واشنگٹن(آئی این پی) وائٹ ہائوس میں مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان کے دوران افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا تاہم صدر جوبائیڈن کی اسرائیل-غزہ جنگ کی پالیسی پر احتجاج کیا گیا اور مسلمان برادری کی تشویش اجاگر کی گئی۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے افطار ڈنر سے قبل اپنی انتظامیہ میں شامل سینئر مسلمان عہدیداروں کے ہمراہ مسلمان رہنمائوں سے ملاقات کی۔