لاہور( این این آئی)سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پی کے اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران مزید34گیس کنکشنزمنقطع جبکہ17 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔ سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 6گھریلو کنکشنزمنقطع جبکہ ایک ایف آئی آر کے اندراج کے ساتھ3 لاکھ کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔راولپنڈی میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 2کنکشنزمنقطع اور1 لاکھ کے جرمانے عائد کئے گئے۔ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 3 کنکشنزمنقطع کیے اور0.8 ملین سے زائد کے جرمانے بھی عائد کئے ۔ساہیوال میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 1کنکشن منقطع کیا۔مردان میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 8کنکشنز منقطع جبکہ گیس چوروں کو 0.3ملین کے جرمانے بھی کئے گئے۔گجرات میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 3کنکشنزمنقطع اورگیس چوروں کو 2ہزارسے زائدکے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔بہالپور میں کمپریسرکے استعمال پر 2گھریلو کنکشنز،فیصل آ باد میں ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 4گیس کنکشنز منقطع جبکہ گیس چوروں کو45 ہزار کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔گوجرانوالہ میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 3 کنکشنزمنقطع اور 0.26ملین کے جرمانے بھی عائد کئے ۔