لاہور‘قصور‘فیصل آباد‘سیالکوٹ‘فیروزوالہ ‘گوجرہ (نامہ نگاران ‘نمائندہ خصوصی‘نمائندہ نوائے وقت ) اوباشوں نے2خواتین اور دو نوجوانوں کو ہوس کانشانہ بناڈالا۔نواب ٹاؤن پولیس نے خواجہ سرا کے بہروپ میں چھ سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ڈی پی او قصور کے فوری نوٹس پر پولیس کی بروقت کارروائی،لڑکی سے زیادتی کے بعدحاملہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا۔جی ٹی روڈ کی ابادی رچنا ٹاؤن( فیروز والا) میں چار نوجوانوں نے جواں سالہ دوشیزہ کو زبردستی اغوا کر کے نشہ پلا کر اجتماعی زیادتی کر ڈالی۔دو افراد نے مزدوری کے بہانے نوجوان کو اپنے ڈیرہ پر بلا کر اس کو جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر اس کے ساتھ ازیادتی کی۔تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ بھینس کالونی کے رہائشی نصیر احمد کی بھابھی(ا)گھر میں اکیلی تھی منیر احمد وغیرہ تین اوباش ملزموں گھر میں گھس گئے اور اسے اسلحہ کے زور پر ڈرا دھمکا کر زیادتی کا نشانہ بناتے رہے سیالکوٹ چک نمبر 337 ج ب کے احمد نواز کا بارہ سا لہ طالب علم بیٹے (ب ) کو مسجد سے عشا ء کی نماز پڑھ کر گھر آ رہا تھا اوباش نوجوا ن اویس ، زبیر بلوچ دیگر نے زیادتی کرڈال۔ تھانہ سبز پیر کے سرحدی گاؤں کنگرہ میں سہیل نامی شخص نے ( پ )کو شادی کا جھانسہ دیکر اسے سے پانچ لاکھ روپے رقم بٹور کر اسے کرایہ کے مکان پر رکھا اور اس سے زیادتی کرتا رہا۔