ذوالفقار علی بھٹو برسی پر پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں دعائیہ تقریب 

لاہور(نامہ نگار)سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹوکی برسی کے موقع پر پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب کا اہتمام پی پی لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا جمیل منج نے کیا تھا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چودھری اسلم گل نے کہا ہے کہ 4 اپریل1979کو بھٹو کو شہید کردیا گیا۔پورے ملک میں مارشل لاء لگا کر چار بندوں کو جنازہ پڑھنے کی اجازت ملی۔آج بھٹو کے مزار پر لاکھوں لوگ آتے ہیں۔کسی کو ضیاء کی موت کا دن بھی یاد نہیں۔وہ پیپلز پارٹی لاہور کے فنانس سیکرٹری اشرف خان کے دفتر میں ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر منعقد دعائیہ تقریب سے خطاب کر رھے تھے۔تقریب میں حاجی عزیز الرحمن چن,راؤ خالد، چودھری ریاض, شیخ عرفان, صداقت شیروانی, رانا ضیاء الرحمن, پرنس اقبال گوارئیہ, زوالفقار مغل،عاقب سرو پیا, کامران مجید, عارف خان, نصیر احمد, ماہ عالم, ایاز گل, فلک شیر وٹو  سمیت جیالوں نے شرکت کی۔چودھری اسلم گل نے کہا کہ بھٹو پھانسی چڑھ گئے، لیکن آمر کے سامنے سر نہیں جھکایا۔ہم قائد عوام کی 45ویں برسی پر اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ بھٹو کے پیرو کار ان کے مشن کی تکمیل کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن