اسلام آباد ہائی کورٹ: فواد چوہدری  کی راہداری ضمانت منظور  

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی راہداری ضمانت منظور کرلی۔ فواد چوہدری کو عید سے قبل بڑا ریلیف مل گیا، ہائی کورٹ نے ان کی راہداری ضمانت منظور کرلی۔فواد چوہدری کی جانب سے پنجاب کے مختلف علاقوں میں درج مقدمات میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کے لیے راہداری ضمانت کی استدعا کی گئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن