پڈعیدن (نیٹ نیوز) کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس میں ریلوے انتظامیہ 4 بوگیاں لگانا بھول گئی۔ پڈعیدن، بھریا روڈ اور محراب پور کے مسافر پریشانی کا شکار ہیں۔ نشستیں نہ ملنے کے باعث مسافر سخت نالاں ہیں۔ سٹیشن ماسٹر محراب پور کا کہنا ہے کہ بوگیاں نہ لگانے سے متعلق کراچی انتظامیہ ہی بتاسکتی ہے۔