وزیراعلیٰ بلوچستان کو بھائی کی علالت کے باعث بیرون ملک جانا پڑا، واپسی پر کابینہ کی تشکیل کا  عمل مکمل ہو جائے گا: ترجمان صوبائی حکومت  

Apr 05, 2024

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان کابینہ کی تشکیل کے معاملات طے پا گئے ہیں۔ ترجمان بلوچستان حکومت  شاہد رند کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کو بھائی کی علالت کے باعث بیرون ملک جانا پڑا۔ وزیراعلیٰ کی واپسی پر کابینہ کی تشکیل کا عمل مکمل ہو گا۔ جامعات کے مالی معاملات کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

مزیدخبریں