حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) میونسپل کمیٹی 100ڈیلی ویجز ملازمین کو ایک بار پھر ملازمت سے فارغ کردیا گیا جس پر شاہین فیڈریشن لیبر یونین کے مرکزی چیئرمین اور متاثرہ ملازمین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے وزیر اعلی کے ستھراپنجاب پروگرام کو گرہن لگے گا۔ انہوںنے وزیر اعلی پنجاب، چیف سیکریٹری اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سے مطالبہ کیا کہ پنجاب بھر کے میونسپل کمیٹیوں میں کام کرنے والے ڈیلی ویجز ملازمین کو فوری طور پر مستقل کیا جائے اور انکی تنخواہوں کا بجٹ بھی منظور کیا جائے۔
حافظ آباد:میونسپل کمیٹی کے100 ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کر دیا گیا
Apr 05, 2024