عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنا حکومت  کا مشن ہے :معظم رئوف مغل

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے سٹی نائب صدر ومعظم رئوف مغل نے کہا ہے کہ عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرنا حکومت کا مشن ہے۔ معاشی صورتحال پرقابو پاتے ہی عوام کو ایک بار پھر ترقی اورخوشحالی نظر آئے گی اور حکومتی اقدامات کے ثمرات ملنا شروع ہو جائیں گے۔ خیالات کا اظہار انہوں نے حامد سعید مغل کی جانب سے دیے گئے افطار ڈنر کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت عوامی مسائل اور مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے اور مسائل کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی 'پنجاب مریم نواز شریف دن رات ایک کر کے حالات میں بہتری لانے کے لیے کوشاں ہیں اورملکی معاشی حالات سنبھالنے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے معاشی استحکام آتے ہی عوام کو ریلیف کا احساس ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن