شرقپورشریف (نامہ نگار)رمضان المبارک رحمتوں برکتوں اور اصلاح کا مہینہ ہے یہ ہمیں اپنے ایمان کی جان اور اعمال وکردارکی اصلاح کاموقع دیتا ہے یہ برکت والا مہینہ ہمیں امن وبھائی چارے کے فروغ کا درس دیتا ہے ہمیں اس ماہ مقدس میں مستحقین کی امداد یقینی بنا کر ان کی زندگیوں میں بھی خوشیاں لانے کیلئے ہرممکن کردارادا کرنا چاہیے ان خیالات کا اظہار سرپرست اعلی ملک تاج محمد ساغر ،صدر حاجی ملک ریاض احمد، جنرل سیکرٹری حاجی ملک محمد حنیف مسلم لیگ ن کے سینئر کارکن ملک محمد عمر پٹواری نے سیاسی وسماجی شخصیت بزنس مین ملک محمد اعجاز ملک محمد ارشد اینڈ برادرز کی طرف سے ان کی رہائشگاہ پر دی گئی افطار پارٹی اور ایگزیکٹو باڈی ملک برادری کے اجلاس سے خطاب کرتے کیا اس موقع پرمسلم لیگ ن کے رہنما ملک شوکت علی حاجی ملک محمد نواز سینئر نائب صدر ملک محمد عرفان ماما منظور احمد شیخ ملک برادری کے تمام عہدیدروں نے شرکت کی۔