پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا چھاپہ‘ مہنگے داموں آٹا فروخت کرنیوالے یوٹیلیٹی سٹور مالکان کیخلاف مقدمہ 

Apr 05, 2024

پھول نگر (نامہ نگار)عوامی شکایات پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نائب تحصیلدار خرم شہزاد نے ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر یوٹیلیٹی سٹور کے مالکان کو 650 روپے فی توڑا بکنے والا آٹے کا توڑا بلیک میں 1000 روپے فی توڑا فروخت کرتے پکڑ لیا۔ نائب تحصیلدار کی درخواست پر یوٹیلیٹی سٹور کے مہنگا آٹا فروخت کرنے پرمحمد فیض،رشید احمد اور محمد شفیع کے خلاف مقدمہ درج کراکر ملزموں کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

مزیدخبریں