نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت) مرزا عبدالباسط ایڈووکیٹ نے کہاکہ ملک کسی بھی مذہبی سیاسی انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا تمام سیاسی مذہبی جماعتیں ملک میں باہمی مشورے سے ملک کو موجودہ حالات سے نکالیں معاشی بحران سے عوام پس رہی ہے ایک وقت کا نوالہ مشکل ہو چکا چند عناصر مذہبی فساد پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔