شرح خواندگی بڑھانے میں نجی تعلیمی اداروں کا کردار اہمیت کا حامل ہے، یاسین بلوچ 

Apr 05, 2024

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی محمد یاسین خان بلوچ نے کہا ہے کہ نجی تعلیمی ادارے حکومت کے اہم اسٹیک ہولڈرز ہیں، شرح خواندگی بڑھانے میں نجی تعلیمی اداروں کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے،حکومت پنجاب نجی شعبے کی خدمات کی معترف ہے اور قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایپسما تحصیل کلرسیداں کے عہدے داران کی طرف سے دئیے گئے افطار ڈنر کے موقع پر کیا،ا یپسما شمالی پنجاب کے صدر اور ممبر ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی ابرار احمد خان، ڈپٹی ڈی ای او کلر سیداں محمد داؤد کیانی، پروفیسر محمود اعجاز بٹ، سرپرست اعلیٰ ایپسمانیئر جمال اکرم، چئیرمین نعیم اکرم، وائس چیئرمین طارق محمود بٹ، صدر سید زبیر علی شاہ، جنرل سیکرٹری پرویز اقبال، نائب صدر، نائب صدر تسنیم علی، توقیر اعوان، یاسر دانیال اکرم راجہ شیخ عدیل احمد اور تنویر احمد نے شرکت کی،ایپسما شمالی پنجاب کے صدر ابرار احمد خان نے کہا کہ سی ای او ایجوکیشن کے تعلیمی وڑن اور نجی شعبے کی کاوشوں کو کھلے دل سے تسلیم کرنے کے عمل کی بدولت پبلک و پرائیویٹ سیکٹر کے مابین مثالی اہم آہنگی پائی جاتی ہے۔

مزیدخبریں