ایف آئی اے ، متروکہ وقف املاک نے 18 ایکڑ 4 کنال زمین واگزارکرالی

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایف آئی اے انٹی کرپشن سرکل اسلام آباد اور محکمہ متروکہ وقف املاک نے مشترکہ کاروائیاں کرکیگزشتہ ماہ کے دوران اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے 18 ایکڑ 4 کنال اور 16 مرلہ رقبے پر محیط زمین غیر قانونی قابضین سے واگزار کروائی واگزار کروائے گئے رقبے کی کل مالیت 8 کروڑ 19 لاکھ روپے سے زائد ہے ایف آئی اے کے مطابق مذکورہ رقبے کو غیر قانونی قابضین سے وگزار کروا کر متروکہ وقف املاک حکام کے حوالے کیا گیاچھاپہ مار کاروائی حسن ابدال میں کی گئی چھاپہ مار کاروائی میں متروکہ وقف املاک کے حکام، ضلعی انتظامیہ اور حسن ابدال پولیس بھی شامل تھے ایف آئی اے سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں ملک گھیر کریک ڈاون کر رہی ہیاب تک مجموعی طور پر 29 ارب سے زائد مالیت کی پراپرٹیز نا جائز قابضین سے وگزار کروائی جاچکی ہے علاوہ ازیں متروکہ وقف املاک کی ناہندگان سے مجموعی طور پر 835.9 ملین روپے کی واجب الادا رقم بھی وصول کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن