اسلام آباد (……) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمد نے کہا ہے کہ راولپنڈی مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے قائد نواز شریف کے ویژن کے مطابق راولپنڈی میں اربوں روپے کے ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جائے گا ناصر محمود بٹ ہماری جماعت کا قمیتی اثاثہ ہیں سینیٹ میں ناصر محمود بٹ ہماری جماعت کی ایک تواناآواز ہوں گے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز حاجی ہاوس ڈھوک رتہ راولپنڈی میں ناصر محمود بٹ سے ملاقات اور انہیں سینیٹ کا رکن منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کیااس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی ملک منصور ، سابق ڈپٹی میر ملک سلطان، ممبر کینٹ بورڈ رشید خان، سابق ناظم حافظ عبد اللہ بٹ، پاکستان مسلم لیگ لائرز ونگ صدر رزاق اے مرزا، ملک ناصر اعوان، حامد شاہ ، یامین کیانی بھی موجود تھیپاکستان مسلم لیگ نواز کے سنیر رہنما و رکن قومی اسمبلی ملک ابرار نے کہا کہ ہماری جماعت نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے راولپنڈی میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جائے گا اور پارٹی کارکنان کو عزت دی جائے گی۔ نو منتخب سینیٹر ناصر محمود بٹ کا کہنا تھا کہ میں اپنے قائد نواز شریف کے معیار پر اترنے کی پوری کوشش کروں گا میرے قائد کا مجھ پر اعتماد ایک ا مانت ہے راولپنڈی میں مسلم لیگ نواز کو مزید مضبوط بنانے کے لئے نوجوانوں کو جماعت میں شامل کیا جائے گا کیونکہ ہمارے نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ۔
مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ مشکل وقت میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، ملک ابرار
Apr 05, 2024