اسلام آباد (نمائندہ خصو صی)قائد عوام زوالفقار علی بھٹو شہید کے یوم شہادت پر انچارج سینٹرل سیکرٹریٹ پیپلز پارٹی سید سبط الحیدر بخآری کے زیر اہتمام قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری، چوہدری منظور ،نرگس فیض، ملک خالد نواز بوبی، نعیم کیانی، یاسین آزاد ،راجہ امجد محمود ،راجہ ظہیراحمد شعبہ خواتین اقلیتی ونگ پارٹی عہدیداران کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی مرکزی سیکرٹری جنرل سید نیر بخآری نے کیا کہ زوالفقار علی بھٹو شہید کو قومی عوامی خدمات پر قائد عوام کا خطاب ملا بھٹو شہید کو راہ سے ہٹانے والوں نے جرم عظیم کیا بھٹو شہید کی جمہوری حکومت پر شب خون نہ مارا جاتا اور بھٹو شہید کا عدالتی قتل نہ ہوتا تو پاکستان آج دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف اول میں ہوتا پارٹی قائدین اور بھٹو شہید کے پیروکاران نے زوالفقار علی بھٹو شہید کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی اور بھٹو شہید کی فکر فلسفہ پر کاربند رہنے کا عہد کیا گیا۔