ڈاکٹر عابد سلہری وزیراعظم کی موسمیاتی فنڈز کمیٹی کے رکن نامزد 

اسلام آباد (  نمائندہ خصوصی  ) پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی )کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عابدقیوم سلہری کو ماحولیاتی تبدیلی کی گورننس اور کلائمیٹ فنڈز تک رسائی کے طریقہ کار کا جائزہ لینے کے لئے وزیر اعظم کی کمیٹی کا رکن نامزد کیا گیا ہے۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ کی وزیر کی طرف سے جاری ایک تفصیلی نوٹیفکیشن میں کمیٹی کے مقاصد،دائرہ اختیاروکار، اور ارکان کی وضاحت کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کی سربراہی ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کریں گے ۔سرکاری حکام، اراکین پارلیمنٹ، سول سوسائٹی اور ماحولیات کی این جی اوز، نجی شعبے، تحقیقی اداروں کے نمائندے اور مخصوص موضوعات پر معلومات رکھنے والے ماہرین/ مشیر کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ کمیٹی میں ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان، وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم، سینیٹر عائشہ رضا فاروق، ایم این اے بلال کیانی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایس ڈی پی آئی ڈاکٹر عابدقیوم سلہری، کشمالہ کاکاخیل، کلائمیٹ فنانس ایکسپرٹ رضوان محبوب، کلائمیٹ ایکسپرٹ علی توقیر شیخ،کلائمیٹ فنانس ایکسپرٹ احسن کامران اور نادیہ رحمان ممبر سی سی پی سی بھی شامل ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...