راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 45 ویں یومِ شہادت کے موقع پر پیپلزپارٹی پنجاب کے نائب صدر ملک خالد نواز بوب،سٹی صدر پی وائی اوچوہدری عبدالرحمن توکلی،شفیق جدون،خیام مرزا،ملک عمر اعجاز،فرحان خان،چوہدری ہارون،عثمان بھٹو،چوہدری طاہر،شیخ فرقان و دیگر پھانسی گھاٹ جناح پارک پر دعا کی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر پنجاب ملک خالد نواز بوبی نے کہا کہ بھٹو شہید کی شخصیت تاریخ میں لازوال ہے یہی وجہ ہے کہ آج کئی دہائیوں بعد بھی بھٹو کی محبت لوگوں کے دلوں میں گھر کرتی ہے ۔