اسلام آباد( نمائندہ خصوصی ) پیپلز لیبر بیورو پاکستان کے انچارج اور پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن چوہدری منظور احمد نے کہا ہے کہ نجکاری کی حامی حکومتوں کی جانب سے منافع بخش، حساس اور قومی مفاد کے اداروں کے خلاف ہمیشہ غلط حقائق اور جھوٹے اعداد و شمار پیش کیے گئے پی آئی اے، سول ایوی ایشن، ریلوے، پاکستان پوسٹ، ڈسکوز، سوئی گیس، او جی ڈی سی ایل اور پاکستان اسٹیل جیسے قومی اداروں کی نجکاری کے حامی عناصر ادارے بیچنا نہیں بلکہ خریدنا چاہتے ہیں ان کی نظریں اداروں کے قیمتی اثاثوں اور زمینوں پر ہیں ہم کسی کو آئی ایم ایف کی شرائط کے نام پر قومی اثاثوں کو ہڑپ کرنے اور پاکستان کے مزدور و محنت کش، پنشنرز اور تنخواہ دار طبقہ کے ساتھ کھلواڑ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اس امر کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پیپلز لیبر بیورو سنٹرل پنجاب کے زیراہتمام پیپلز سنٹرل سیکریٹریٹ میں مزدور تنظیموں اور ٹریڈ یونینز کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں پیپلز لیبر بیورو پنجاب کے صدر سید نذر حسین شاہ، ڈویڑنل صدر امان اللہ خان، صوبائی سیکرٹری اطلاعات سجاد حسین ساجد، پیپلز یونٹی آف پی آئی اے کے جنرل سیکرٹری سہیل مختار، سینئر نائب صدر شوکت خان یوسفزئی، ریڈیو پاکستان سی بی اے کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد اعجاز، پی ایل بی راولپنڈی سٹی کے صدر راجہ عبدالمجید، جنرل سیکرٹری راجہ عمران، میونسپل لیبر یونین سی بی اے کے جنرل سیکرٹری پادری شاہد رضا، او جی ڈی سی ایل لیبر فرینڈز الائنس کے جنرل سیکرٹری انصر ایوب وڑائچ، آئل اینڈ گیس فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری سید اعجاز بخاری، جوائنٹ ایمپلائیز یونین سول ایوی ایشن کے سیکرٹری جنرل شیخ خالد محمود، عزیز اللہ میمن، ایچ بی ایف سی ورکمین یونین کے صدر راجہ پرویز اختر، عبدالرشید، پاکستان پوسٹ ہیڈکوارٹرز سی بی اے کے صدر معظم علی زاہد، ملک محمد انور، پاک پی ڈبلیو ڈی اتحاد یونین کے صدر ذیشان شاہ، پی ایل بی کے ڈویڑنل نائب صدر راجہ عمران بگا، ضلع اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری گلفراز حسین کاظمی، ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری راجہ محمد رفیق، خرم ملک، ایپکا فیڈرل کے وائس چیئرمین چوہدری اشفاق، محمد حفیظ ہاشمی، یوٹیلٹی سٹورز ورکرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل سید عارف حسین شاہ، جاوید اقبال، آل پاکستان ایفیکٹیڈ ایمپلائیز ایکشن کمیٹی کے راہنما سعید خان سواتی، پی ایم ڈی سی یونین کے صدر افضل جمال قریشی، پاکستان بینکس، انشورنس اینڈ فائنانشل ایمپلائیز فیڈریشن کے صدر چوہدری محمد فاروق، آل پاکستان ایس آر بی سی ایمپلائیز میڈیا فیڈریشن (سی بی اے) کے جنرل سیکرٹری اطہر حیات لنگاہ، راجہ عابد منیر، محمد صادق، پمز ویلفیئر ایسوسی ایشن اسلام آباد کے صدر ملک طاہر اعوان، سی ڈی اے سٹاف یونین کے صدر غلام محمد بلتی، ریلوے ورکرز یونین سی بی اے کے جوائنٹ سیکرٹری آصف رسول کھوکھر، ریلوے لیبر یونین کے راہنما چوہدری آفتاب، لالہ پرویز، ملک ساجد محمود اعوان، بحالی اساتذہ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر راجہ تصدق خیام، عبدالستار، محمد اقبال ساجد، یوسف بلتی، حافظ نعیم راجہ، کامریڈ سجاد مہدی، کامریڈ الطاف بشارت اور پیپلز سپورٹس ونگ پنجاب کے صوبائی صدر طیب محمود چٹھہ سمیت ٹریڈ یونینز نمائندگان اور مزدور راہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
قومی اداروں کی نجکاری کے حامی ادارے بیچنا نہیں خریدنا چاہتے ہیں،چوہدری منظور
Apr 05, 2024