پنجاب آرٹس کونسل میں اسلامی خطاطی کے فن پاروں کی نمائش

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پنجاب آرٹس کونسل میں نوجوان اسلامی خطاطی کے فن پاروں کی مشترکہ نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ نمائش میں خطاطی کے 80 سے زائد فن پارے رکھے گئے ہیں۔نمائش کے مہمان خصوصی   ایرانی سفارت خانے کے ثقافتی اتاشی ڈاکٹر مہدی طاہر ی تھے۔ ڈائریکٹر آرٹس کونسل محمد شکور بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔محمد عظیم اقبال،محمد یونس رومی،خرم بابری،سمایحہ خالق،ذولفقار  علی غازی،شبیر احمد ضیا،عائشہ نصرت،محمد ذیشان،فائزہ خان اور  مونیزہ نصرت کے فن پارے نمائش میں رکھے گئے تھے۔تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے خطاطوں میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔نمائش میں جڑوں شہروں سے لوگوں کی بڑی تعدادشریک ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن