عیدالفطر کے قریب آتے ہی جیولری، چوڑیوں اور مہندی کے سٹال سج گئے

راولپنڈی(محبوب صابر/جنرل رپورٹر)عیدالفطر کے قریب آتے ہی راولپنڈی چھائونی کے بڑے اور چھوٹے بازاروں میں جیولری، چوڑیاں اور مہندی فروخت کرنے کیلئے سینکڑوں سٹال سج دھج گئے،خواتین اور لڑکیاں بڑی خوشی سے کپڑوں سے میچنگ کرنے والی رنگ برنگی چوڑیاں بھی خریدنے کیلئے بازار پہنچ گئیں، عام دنوں میں چوڑی 50روپے درجن فروخت ہوتی ہے جبکہ عید آجائے تو اس کی قیمت میں دو گنا اضافہ کر دیا جا تا ہے اس وقت مارکیٹ میں سادی چوڑی 50/55روپے درجن سے لے کر250اور300روپے درجن تک فروخت ہو رہی ہے، اگر فینسی یا چوڑیوں کا سیٹ خریدا جائے تو اس کی قیمت زیادہ ہوتی ہے، سیٹ مارکیٹ میں 60روپے سے لے کر1000اور1200روپے تک فروخت ہو رہا ہے یہی سیٹ عید سے قبل 200سے400روپے تک مل جا تا تھا، اگر کوئی گاہک اپنی پسند اور کپڑوں کی میچنگ کے ساتھ کی چوڑی یا چوڑی سیٹ خرید تا ہے تو اس کو زیادہ قیمت بتائی جاتی ہے اور یہ قیمت 1000روپے سے بھی بڑھ جاتی ہے، عیدالفطرپر خواتین بڑے شوق سے کپڑوں کے ساتھ کی میچنگ والی جیولری بھی خریدتی ہیں،بالیاں، بندے، کانٹے، نتھلی، ٹاپس، برسلٹ، ٹکے، کڑے، انگوٹھیاں اور دیگر اشیاء خریدی جا تی ہیں۔ مارکیٹ میں جو جیولری فروخت ہو رہی وہ زیادہ تر چائنا سے بن کر آ رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن