گوجرخان (نامہ نگار) بلدیہ گوجرخان کی طرف سے گلشن بہار کالونی میں بغیر نقشہ کے بنی دکانات مارکیٹ گزشتہ روز سیل کر دی گئی اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر عملہ بلدیہ نے بغیر نقشے کی بنی بلڈنگ کو سیل کیا اس اقدام پر شہریوں نے سخت حیرت کا اظہار کیا کہ درجنوں دکانات مارکیٹیں مقامی انتظامیہ اور بلدیہ کی چشم پوشی کے باعث کس طرح بغیر نقشے کی کھڑی ہو گئی جب یہ عمارتیں تعمیر ہو رہی تھی انتظامیہ اور بلدیہ کا عملہ اس وقت کہاں غائب تھا اب اتنے برسوں بعد انتظامیہ بلدیہ کو کس طرح خیال آیا کہ یہ بلڈنگز بغیر نقشے کے بنی ہوئی ہیں اس حوالہ سے شہریوں میں کہا ہے کہ جب یہ بلڈنگ تعمیر ہوئی اس وقت بلڈنگ انسپکٹر اور بلدیہ کا عملہ کہاں تھا اب جب یہ عمارتیں کثیرالمنزلہ بن چکی ہیں اور یہاں پر لوگ اپنے کاروبار کر رہے ہیں اب ان دوکانات اور بلڈنگ کو جا کر سیل کرنا تعجب کی بات ہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ان تمام حالات کا نوٹس لیںاوربلدیہ کی نااہلی اور بلڈنگ انسپکٹر کی لاپرواہی پرکارروائی کریں۔