پی ٹی آئی دو محاذوں پر جدوجہد کے لئے پرعزم ہے، سید وصی شاہ

 کھنڈہ (نامہ نگا ر) سابق سیکرٹری جنرل بار ا یسوسی ایشن فتح جنگ سید وصی عباس  شا ہ ایڈ ووکیٹ نے کہا ہے کہ عو ام اس وقت شد ید مشکلا ت کا شکار ہیں پی ٹی آ ئی
 دو محاذوں پر جدوجہد کے لئے پرعزم ہے ایک جا نب بطور اپوزیشن عوام کے حقوق کا دفاع کرنا ہے اور دوسری جانب چوری ہونے والے مینڈیٹ کے خلاف جدوجہد جاری رکھنی ہے ,,نوائے وقت ,,سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی عوامی وسائل ذاتی تشہیر اور اپنی آسائشوں پر خرچ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی عوام جن مسائل کا شکار ہیں انکے تدارک کیلئے حکومتی اشرافیہ اپنے اخراجات میں کمی کرکے قومی دولت کو عوامی ریلیف کے لئے استعمال میں لائے انہوں نے کہا کہ آئین و قانون کی بالادستی کے بغیر کوئی بھی ملک ترقی نہیں کرسکتالیکن وطن عزیز میں آئین و قانون کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں اور سب اچھا کا راگ الاپاجارہا ہے مگر حقائق قوم کے سامنے ہیں جو حکمرانوں اور انکے سہولت کاروں کی تمام کارستانیاں دیکھ رہی ہے انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل بگاڑکی صور ت اختیارکرتے جارہے ہیں جولمحہ فکریہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن