مری پولیس کی کار کردگی انتہائی مایوس کن ،جرائم پیشہ افراد بے لگام

Apr 05, 2024

  مری(نمائندہ خصوصی)  ملکہ کوہسار میں بڑھتے جرائم اور پولیس کی کمزور گرفت سے سیاح اور شہری اپنے اپ کو غیر محفوظ سمجھنے لگے منشیات فروش قبضہ مافیا بے لگام ہو گئے ۔مری کے تین تھانوں کی کار کردگی انتہائی مایوس کن ہو گئء ۔سائلین درخواستیں لئے پولیس کے دفتروں کے چکر لگا لگا کر رل گئے جن کا کوئء پرسان حال نہیں ۔۔مرء میں قانوں کی عملداری کا نام نہیں پیسوں کے چکر میں سفید پوش لوگوں کی کوئء شنوائی کرنے والا نہیں ۔اہلیان علاقہ اور شہریوں نے حکومت پنجاب سے اپیل کی ہے کہ مری ایک بین الاقوامی سیاحتی مقام ہے اور یہاں کمزور پولیس سرکل انچارج کسی صورت قبول نہیں مری میں ہمیشہ سرکل انچارج اے ایس پی تعینات رہے ہیں جن کی مضبوط گرفت سے مری میں جرائم کی شرع ہمیشہ نہ ہونے کے برابر رہی ہے اس لئے مری کے لوگوں نے حکومت پنجاب اور خصوصی طور پر مریم نواز سے اپیل کی ہے کہ مری میں اے ایس پی کو سرکل انچارج تعینات کیا جائے تاکہ جرائم پیشہ افراد سے مری کا خاتمہ ممکن ہو سکے ۔منشیات فروشی ۔جسم فروشی ۔قبضہ مافیا اور دیگر جرائم پیشہ افراد کا قلع قمہ ممکن ہو سکے ۔اس سے پہلے مری میں اے ایس پی کی تعیناتی ن لیگ کی حکومت نے ضروری قرار دی تھی لیکن اس پر ن لیگ حکومت ہی نے عمل کروایا لیکن گزشتہ دور حکومت میں ڈی ایس پی کی تعیناتیوں اور کرپٹ پولیس افسران کی مری میں بار بار تعیناتیوں نے مری میں عوام میں عدم استحکام پیدا کر دیا ہے سائلین درخواستیں لئے پولیس چوکیوں دفتروں کے چکر لگائے انصاف کی فراہمی کے لئے در بدر ہو جائے ہیں لیکن انصاف نہیں ملتا اور جرائم پیشہ لوگ مضبوط ہو چکے ہیں اہلیان علاقہ مری نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز ائی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ار پی او راولپنڈی ڈوزن سے اپیل کی ہے کہ مری ایک بین الاقوامی سیاحتی مقام ہے یہاں لاکھوں کی تعداد میں سیاحوں کی امد و رفت کا سلسلہ سال بھر رہتا ہے اور کی بہتر سیکورٹی اور تحفظ کے لئے اے ایس کی کی تعیناتی انتہائی ضروری ہو گئی ہے اس لئے سرکل مری میں اے ایس پی تعینات کر کے اہلیان مری پر احسان کیا جائے تاکہ جرائم کو کنٹرول کیا جا سکے۔

مزیدخبریں