مارچ کے مہینے میں 18 لاپتا افراد گھروں کو واپس پہنچے: سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع

لاپتا افراد کمیشن نے اپنی ماہانہ پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔رپورٹ کےمطابق لاپتا افراد کمیشن نے مارچ میں27 لاپتا افراد کا سراغ لگایا اور گزشتہ ماہ 33 مقدمات نمٹائے یہ مقدمات جبری گمشدگی کے نہ ہونے پر نمٹائے گئے۔رپورٹ کے مطابق  مارچ میں 18 لاپتا افراد گھروں کو واپس پہنچے جب کہ سراغ لگائے گئے 8 افراد مختلف جیلوں جب کہ ایک فرد حراستی مرکز میں ہے۔رپورٹ کے مطابق مارچ میں کمیشن کو جبری گمشدگی کے 18 نئے مقدمات موصول ہوئے، لاپتا افراد کے 2ہزار 302 مقدمات مختلف عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہےکہ کمیشن کویکم اپریل تک مجموعی طورپر 10 ہزار 185  مقدمات موصول ہوئے جن میں سے  کمیشن یکم اپریل تک 7 ہزار 868 مقدمات نمٹاچکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن