سونےکی قیمت میں کمی

Apr 05, 2024 | 16:32

 صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔تفصیلات کےمطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی ہونےسے سونا 2 لاکھ 40 ہزار 200 روپے فی تولہ ہوگیا،10 گرام سونے کی قیمت میں 772 روپے کی کمی ہونےسے10 گرام سونا 2 لاکھ 5 ہزار 932 روپے کا ہوگیا ۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر کی کمی سے 2306 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 650 روپے پر مستحکم رہی۔

مزیدخبریں