وزیرخزانہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کاہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا۔ذرائع کےمطابق اجلاس میں ایک نکاتی ایجنڈا منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا،سال2024 کیلئےگندم خریداری کے اہدف مقررکرنے کی سمری پیش کی جائے گی، سندھ،بلوچستان،پاسکو کیلئےگندم خریداری کےاہداف کی منظوری کا جائزہ لیاجائے گا۔ذرائع کےمطابق گندم خریداری کیلئے کیش کریڈٹ کی حد بھی مقرر کرنے کی منظوری دی جائے گی، ای سی سی میں وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کی سمری پر فیصلے کئے جائیں گے۔