پی ٹی آئی کا ججز کو دھمکی آمیز خطوط پر فوری اور جامع تحقیقات کا مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط پر فوری اور جامع تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ترجمان پی ٹی آئی نے اپنے بیان میں کہا کہ خطوط کو ججز کو ہراساں کرنے کی حکومتی سازش ہے.ازخود نوٹس کے بعد ججز کو خطوط عدالتوں میں خوف پیدا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ نظام عدل کو مزید دباؤ کا شکار کرنے والے عناصر کا تعین ناگزیر ہے، ججز کو خطوط بھیجنے کا مقصد عدالتی فیصلوں پر اثر انداز ہونا ہے. ججز کو مشکوک لفافوں کی ترسیل عدلیہ پر براہ راست حملہ ہے۔پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ جامع تحقیقات کر کے ان عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا جائے. اعلیٰ عدلیہ کے تمام ججز اور اہل خانہ کے تحفظ کیلیے اقدامات کیےجائیں۔مشکوک اور دھمکی آمیز خطوط کا معاملہ تین روز قبل اس وقت شروع ہوا جب اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سمیت دیگر ججز کو مشکوک خطوط ملے. جس کے اگلے روز پہلے لاہور ہائی کورٹ کے ججز کو مشکوک خط بھیجے گئے۔یہ سلسلہ یہیں نہیں رکا بلکہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سمیت عدالت عظمیٰ کے دیگر ججز کو بھی دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے۔مذکورہ خطوط کے حوالے سے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کر کے مشترکہ تحقیقات جاری ہیں. جس میں کئی انکشافات سامنے آئے ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ کے ججز کو بھیجے گئے خطوط میں معمولی مقدار لیتھل آرسینک کی پائی گئی۔

ای پیپر دی نیشن