پنجاب : بھاری رشوت کے عوض افسران کی تعیناتیوں کا انکشاف

لاہور: پنجاب حکومت کے محکمہ خوراک میں بھاری رشوت کے عوض افسران کی تعیناتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے محکمہ خوراک میں بھاری رشوت کے عوض افسران کی تعیناتیوں کا انکشاف ہوا ہے.نیب نے کیس انکوائری کے لئے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کو بھجوا دی۔درخواست میں کہا گیا کہ ڈائریکٹر فوڈ نے بھاری رشوت لے کر 9 ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز کی تعیناتیاں کیں، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر فیصل آباد شیخ رؤف، راولپنڈی مظہر بلوچ سے ایک ایک کروڑ لینے کا الزام ہے۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر لاہور پر حمزہ نور سے 1 کروڑ، ملتان کے احمد جاوید سے 50 لاکھ، بہاولپور کے خادم فراز اور بہاولنگر کے عدیل احمد سے 50،50 لاکھ لینے کا الزام ہے۔درخواست میں الزام ہے کہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شیخورہ، گوجرانولہ ،خانیوال نے بھی 30،30 لاکھ دے کر پوسٹنگ لی، ڈائریکٹر فوڈ پنجاب نے دوسرے مراکز پر گندم منتقلی پربھاری رقم خرچ  کی۔رپورٹ کے مطابق نیب نے کیس کی انکوائری کے لیے کاپی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کو ارسال کر دی۔

ای پیپر دی نیشن