کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، وفاق کے ترقیاتی منصوبوں، شہر قائد کے صنعت کاروں کے مسائل اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے گورنر سندھ کے فلاحی منصوبوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ گورنر سندھ کا آئی ٹی پروگرام قابل تعریف اقدام ہے۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ آئی ٹی پروگرام سے نہ صرف نوجوان کو اپنے پیروں پر کھڑا ہونے میں مدد ملے گی بلکہ ملک کی معیشت میں بھی بہتری آئے گی۔