پاکستانی معروف اداکار، گلوکار و میزبان آغا علی نے مداحوں کو وضاحت دی ہے کہ اُنہوں نے کبھی کسی سے کوئی منگنی نہیں کی ہے۔
یاد رہے کہ اداکار آغا علی نے گزشتہ دنوں ایک نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی تھی۔
اس دوران انہوں نے ماضی میں اپنے رومانوی تعلق کے ٹوٹنے اور پیسہ ڈوب جانے پر بات کی تھی۔
اداکار کا کہنا تھا کہ سال 2018ء اُن کے لیے تلخ تجربات والا سال رہا تھا.
آغا علی کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر اُن کے مداحوں نے قیاس آرائیاں شروع کر دیں تھیں کہ اس انٹرویو میں آغا علی اداکارہ سارہ خان کی بات کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکار آغا علی اور اداکارہ سارہ خان کچھ سال قبل ایک رومانوی تعلق میں بندھے تھے اور ان سے متعلق ایک خیال عام پایا جاتا تھا کہ یہ جوڑی جَلد شادی کے بندھن میں بھی بندھ جائے گی۔
اس سابقہ جوڑی کا ہر شوٹ، تقریب اور انٹرویو میں ایک ساتھ نظر آنا یہ ظاہر کرتا تھا کہ آیا انہوں نے منگنی کر لی ہے اور اب شادی کا اعلان بھی کرنے والے ہیں۔
بعد ازاں اداکارہ سارہ خان اور آغا علی میں علیحدگی ہو گئی تھی.اسی افواہوں اور حالیہ تبصروں پر ردِ عمل کا اظہارکرتے ہوئے آغا علی نے اپنے اس حالیہ انٹرویو کے بعد ایک انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی ہے جس میں اُن کا کہنا ہے کہ ’آپ سب کی نیک تمناؤں کا شکریہ، میں یہاں ایک چھوٹی سی وضاحت دینا چاہتا ہوں، میں نے کبھی کسی ساتھ منگنی نہیں کی ہے اور نہ ہی میں نے کبھی اس سے متعلق کبھی کچھ بات کی ہے