امریکہ میں ون ڈالر سٹور کی 371 شاخیں بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔99 سینٹس اونلی سٹورز کمپنی کے عبوری چیف ایگزیکٹو مائیک سائمنسک کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ 371 شاخیں بند کرنے کا فیصلہ بہت مشکل تھا تاہم کمپنی اس پر کافی وقت سے غور و حوض کر رہی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ کمپنی کو صارفین کی طلب میں تبدیلی، مہنگائی کا مسلسل دباؤ اور کورونا کے بعد ہونیوالے معاشی اثرات کے سبب مشکلات کا سامنا ہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ امریکہ بھر میں 99 سینٹس اونلی سٹورز کی ایک لاکھ 7 ہزار شاخیں ہیں جن میں کم آمدنی والے افراد شاپنگ کرتے ہیں۔