وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے ملک بھرمیں سیلاب کے باعث پیداہونےوالی صورتحال سے متعلق غیرملکی سفارتی اہلکاروں کوبریفنگ دی۔

Aug 05, 2010 | 13:32

سفیر یاؤ جنگ
بریفنگ دفترخارجہ اسلام آباد میں دی گئی جس میں شاہ محمود قریشی نے سفارتی اہلکاروں کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فصلوں اور املاک کوپہنچنے والے نقصان کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پرچیئرمین این ڈی ایم اے نے اب تک فراہم کی جانیوالی ریلیف سرگرمیوں اوراقوام متحدہ سمیت عالمی برادری سے ملنےوالی امداد کی تفصیلات بتائیں ۔ بریفنگ کے دوران مختلف ممالک کے سفارتی اہلکاروں نے پاکستان میں سیلاب سے قیمتی جانی اوراملا ک کو پہنچنے والے نقصان پرگہرے افسوس کااظہارکیا اوراس مشکل گھڑی میں پاکستان کوبھرپورمدد فراہم کرنے کی یقین دھانی کرائی  ۔وزیرخارجہ نے کہا کہ وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سیکرٹری کی نگرانی میں عالمی امدادی سیل قائم کردیاگیا ہے ۔
مزیدخبریں