وفاقی وزیر داخلہ نے پشاورخودکش حملے میں شہید ہونے والے ایف سی کمانڈنٹ صفوَت غیور کے لیے ستارہ شجاعت کا اعلان کیا ہے ۔

پشاور ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ صفوت غیور ایک بہادراورایماندار افسر تھے ۔ ان کی شہادت پر پوری قوم غمزدہ ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی جانب سے سینیرافسروں کو نشانہ بنایا جانا قابل مذمت ہے انہیں منطقی انجام تک پہنچا کرہی دم لیں گے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں سیلاب متاثرین کےلیے امدادی کارروائیاں جاری ہے ۔ حکومت متاثرین کی جلد از بحالی کے لیے کوشاں ہے۔  کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے حوالےسے وزیرداخلہ نے کہا کہ یہ پختونوں کے قتل عام کی تحقیقات کررہے ہیں ۔ ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام کے لیے آج اہم اعلانات کروں گا۔ رحمان ملک نے کہا کہ صدر پاکستان کے غیر ملکی دوروں پر تنقید کرکے بعض عناصر اپنی سیاست چمکارہے ہیں ، یہ دورے محض ملکی مفاد میں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن