اکیڈمی ایورڈ یافتہ جولیا رابرٹس فلم میں ایک شادی شدہ خاتون کا کردار ادا کررہی ہیں، جو سب کچھ ہوتے ہوئے بھی خود کو ناخُوش اور غیر مطمئن محسوس کرتی ہے۔حقیقی خوشیوں کی تلاش میں وہ اپنے شوہرسےطلاق لے کر دنیا بھر کےسفر پرنکلتی ہے۔ اس سفرمیں اسے کیا مشکلات آتی ہیں اور کیا اسے من چاہی خوشیاں میسر آتی ہیں، یہی اس فلم کی کہانی ہے۔فلم اِیٹ ، پرَے، لوَ تیرہ اگست سے امریکی سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔