افغانستان کےمشرقی صوبے ننگر ہار میں امریکی بمباری کے نتیجے اٹھائیس شہری جاں بحق ہوگئے ۔

Aug 05, 2010 | 16:03

سفیر یاؤ جنگ
عرب ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ ضلع شیرزاد میں پیش آیا۔ مقامی ذرائع اورعینی شاہدین کا کہنا ہےکہ امریکی طیارے نے آج صبح سویرے ایک جنازے میں شریک افراد کو بمباری کا نشانہ بنایا ۔ جس کے نتیجے میں  تمام افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔ واضح رہے کہ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کے منصب سنبھالنے کے بعد عام شہریوں کو براہ راست نشانہ بنانے کا یہ دوسرا موقع ہے ۔ اس سے قبل جنوبی افغانستان میں نیٹو کی ایک کارروائی میں چالیس شہریوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا ۔
مزیدخبریں