قومی اسمبلی کی کشمیرکمیٹی نے وزارت خارجہ سے حالیہ پاک بھارت مذاکرات پرتفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں حالیہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے

Aug 05, 2010 | 22:11

سفیر یاؤ جنگ
کشمیر کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے چئرمین مولانا فضل الرحمن کی صدارت میں ہوا ۔ اجلاس میں وزارت خارجہ کے حکام نے بریفنگ دی جس کے بعد کمیٹی نے وزارت خارجہ کو حالیہ پاک بھارت مذاکرات ، اس میں پیش آنے والی رکاوٹوں ،اورآئندہ مزاکرات کے شیڈول کی مکمل تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس کےبعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اقوام عالم کشمیریوں پرحالیہ بھارتی مظالم روکنے کے لیے خاموشی ترک کریں اورسلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل درآمد کرائیں ۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی نے برطانوی وزیراعظم کے بیان کو مسترد کردیا ہےاوراسے حقائق کے منافی قرار دیا ہے ۔
مزیدخبریں