وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ صدر کے غیر ملکی دورے پرکسی کو اعتراض نہیں ہوناچاہئے۔

Aug 05, 2010 | 23:07

سفیر یاؤ جنگ
اسلام آباد میں کالج آف فزیشنزاینڈ سرجنز پاکستان کے کانووکیشن کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کی شخصیت ہی ایسی ہے کہ اگروہ ملک سے باہر نہ بھی جاتے تو ان کے چاہنے والے کوئی نہ کوئی ایشو کھڑا کردیتے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ملک کے اور وزرائے اعلٰی صوبوں کے چیف ایگزیکٹوزہیں اور یہ سب سیلاب اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ملک کے اندرموجود ہیں، اس لیے صدرزرداری کے دورے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے وہ خود کراچی جا رہے ہیں، حکومت کوشش کررہی ہے کہ لوگوں کی جان بچائی جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب زدگان کے لیے امدادی پیکجز کا اعلان صوبے خود کریں گے. ایک سوال پرانھوں نے کہاکہ ان کی حکومت بنے ابھی دوسال ہوئے ہیں جبکہ ماضی میں ڈیم بنانے کے سنہری مواقع ضائع کردیئے گئے۔ ایک اور سوال پر ان کاکہنا تھا کہ پیپلزپارٹی جعلی ڈگریوں کی حامی نہیں۔ اس لئے چیئرمین ایچ ای سی اوروزیرتعلیم کوقواعد کے مطابق کام کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ میانوالی کے دورے کے موقع پر انتظامیہ کی جانب جعلی میڈیکل کیمپ سے متعلق سوال پروزیراعظم نے کہا کہ اس سلسلے میں انھوں نے این ڈی ایم اے کے چیئرمین جنرل ندیم کو اس بارے میں رپورٹ دینے کی ہدایت کی ہے۔
مزیدخبریں