امریکی معیشت اور یورپی قرضہ بحران، امریکی اور یورپی حصص بازارکے بعد ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں انتہائی مندی کا رحجان، کراچی سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس پانچ سو سے زائد پوائنٹس تک گر گیا۔

Aug 05, 2011 | 04:53

سفیر یاؤ جنگ
امریکہ میں قرضہ بحران کےاثرات ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں بھی دیکھے جارہے ہیں اور یورپ اور امریکہ کے بعد اب ایشیائی منڈیوں میں بھی انتہائی مندی کا رحجان ہے، آج جاپان کی سٹاک مارکیٹ نکئی میں تین اعشاریہ چار فیصد کمی دیکھی گئی جبکہ جنوبی کوریا چار اعشاریہ دواور آسٹریلوی مارکیٹ میں دو اعشاریہ چار فیصد کم کاروبار ہوا۔اس سے قبل جمعرات کے روز ڈاؤ جونز انڈیکس پانچ سو پوائنٹس گرا جبکہ یورپی مارکیٹ میں تین فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی ،ڈاؤ جونز انڈیکس میں ایک روز میں اتنی زیادہ کمی آخری بار دوہزار آٹھ میں دیکھنے میں آئی تھی۔ادھرہانگ کانگ مارکیٹ میں بھی چار فیصد سے زائد کی کمی رہی۔
مزیدخبریں