پیپکو حکام کے مطابق اس وقت ملک میں بجلی کی پیداوارچودہ ہزاردوسواٹھارہ جبکہ طلب اٹھارہ ہزار پانچ سو تین میگاواٹ ہے جس کی وجہ سے شارٹ فال چار ہزار دو سو پچاسی میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔ ہائیڈرل ذرائع سے پانچ ہزار نو سو اکتالیس، تھرمل سے ایک ہزار آٹھ سو سترہ ، آئی پی پیز سے چھ ہزار تین سو چوبیس جبکہ رینٹل پاورپلانٹس سے ایک سو چھتیس میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے۔ بجلی کی پیداواراور طلب کے فرق میں اضافے کے باعث لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ سحروافطار کے اوقات میں بھی بجلی کی بندش کے سبب شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔