لیاری کےعلاقے موسیٰ لین میں گرنے والی بلڈنگ سے محلقہ عمارتیں خالی کرالی گئیں اورمکینوں کو دوسری جگہ منتقل کردیا گیا لیکن متاثرین کے پاس کھانے پینے کی چیزیں نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے

Aug 05, 2011 | 12:34

سفیر یاؤ جنگ
موسی لین میں گرنے والی بلڈنگ سے محلقہ عمارتوں کے مکینوں کوکمیونٹی ہال میں منتقل کردیاگیاہے متاثرہ افراد نےشکایت کی ہے کہ گزشتہ روزحکومتی نمائندے متاثرہ افراد کو اشیائے خورونوش کی فراہمی کے بلندبانگ دعوے کرکے چلے گئے کہ لیکن کسی نے ان سے پینے کے پانی تک کانہیں پوچھا
متاثرہ لوگوں کاکہناہے کہ انکے گھروں کو خالی کرالیا گیاہے لیکن حکومت کی جانب سے ان کی کوئی مدد نہیں کی گئی اور وہ لوگ بھوکے پیاسے بیٹھےہیں
موسی لین کی بلڈنگ سے محلقہ عمارتوں کو توخالی کراکے مکینوں کوکمیونیٹی سینٹرمنتقل کردیا گیاہے لیکن ان لوگوں کے پاس نہ تو کھانے پینے کی اشیاء ہیں اورنہ سونے کا انتظام جبکہ حکومت کاکام صرف میڈیاپرآکر دعوے کرنا ہی رہ گیا ہے
مزیدخبریں